Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مسجد نبوی میں اعتکاف کی رجسٹریشن کا آغاز آج سے

اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب میں مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’منگل 4 اپریل 2023 سے رمضان کے آخری عشرے میں اعتکاف کی رجسٹریشن کرائی جاسکتی ہے‘۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق مسجد نبوی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’زائرون‘ ایپ کے ذریعے اعتکاف کی درخواستیں وصول کی جائیں گی جو شخص اعتکاف کا خواہش مند ہو وہ زائرون ایپ کے ذریعے اندراج کرائے‘۔
مسجدنبوی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’اعتکاف کے اجازت نامے مقررہ جگہ کی گنجائش کے مطابق جاری کیے جائیں گے‘۔
یاد رہے کہ حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے جمعرات 23 مارچ سے رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔
 انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’نسک ایپ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اختتام تعداد مکمل ہونے پر ہوگا‘۔

شیئر: