Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شارجہ میں ٹریفک جرمانوں کی 60 دن میں ادائیگی پر رعایت 

محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ یہ رعایت مستقل دی جائے گی ( فوٹو: امارات الیوم)
متحدہ عرب امارات میں شارجہ پولیس نے ریاست میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر مستقل رعایت کے فیصلے کے نفاذ کا آغاز کیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق پولیس کی مجلس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ’ٹریفک خلاف ورزیوں کے جرمانے 60 روز میں ادا کرنے پر 35 فیصد رعایت دی جائے گی‘۔ 
محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر محمد النقبی نے کہا  کہ’ یہ رعایت مستقل دی جائے گی تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر کیے جانے والے جرمانے مستثنی ہوں گے۔ سنگین خلاف ورزیوں میں حد سے زیادہ رفتار سے خطرناک شکل میں ڈرائیونگ پر مقرر جرمانہ شامل ہے‘۔ 
انہوں نے کہا کہ ’رعایت ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کی تاریخ سے دو ماہ کے اندر جرمانہ ادا کرنے پر لاگو ہوگی‘۔
اگر کسی شخص نے ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب کے 60 دن بعد جرمانہ ادا کیا تو ایسی صورت میں اسے 25 فیصد رعایت دی جائے گی بشرطیکہ خلاف ورزی کے ارتکاب پر ایک سال کا عرصہ نہ گزرا ہو۔ سال پورا ہونے پر رعایت ختم ہوجائے گی‘۔

شیئر: