Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اردن کے ولی عہد کی عمرے کے لیے سعودی عرب آمد

مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان نے خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ ثانی عمرے کے لیے اتوار کو سعودی عرب پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ بدر بن سلطان بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر جدہ کے میئر صالح الترکی، مکہ مکرمہ گورنریٹ کے پولیس ڈائریکٹر صالح الجابری، جدہ میں اردن کے قونصل جنرل جعفر محمد جعفر اور مکہ مکرمہ میں رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر احمد بن ظافر موجود تھے۔

شیئر: