Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کو ایرانی ہم منصب کا فون

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو فون کیا۔
عرب نیوز کے مطابق فون کال کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سہ فریقی معاہدے کی روشنی میں اگلے اقدامات پر گفتگو کی۔
گذشتہ مہینے سعودی عرب اور ایران نے سفارتی تعلقات دوبارہ بحال کرنے اور اپنے اپنے سفارت خانے اگلے دو ماہ کے اندر کھولنے پر متفق ہوگئے تھے۔
یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان کئی سالوں کی کشیدگی کے بعد سامنے آیا تھا۔
سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ چین نے کرایا تھا۔
 

شیئر: