Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ریاض میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے بچہ ہلاک، ڈرائیور گرفتار

ڈرائیور بچے کو کچل کر جائے حادثہ سے فرار ہو گیا تھا۔ ( فوٹو: سبق)
سعودی دارالحکومت ریاض میں تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے ایک بچہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس ٹیم مفرور ڈرائیور کو کچھ دیر بعد گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ 
سبق نیوز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ادارے کو اطلاع ملی تھی کہ ریاض شہر کی ایک شاہراہ پر تیز رفتار گاڑی نے بچے کو کچل دیا جبکہ ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’پولیس نے گاڑی کی نمبر پلیٹ سے ڈرائیور کو تلاش کر لیا۔ ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی۔‘
’ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا جہاں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد مقدمہ عدالت میں بھیجا جائے گا۔‘

شیئر: