Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025

امن کے بغیر ترقی خواب بن جائے گی،نواز شریف

  بیجنگ ... وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ خطے کے ممالک کو سمجھنا ہو گا کہ سرحدوں پر امن نہیں ہوگاتو ترقی خواب بن کر رہ جائےگی۔ پاکستان کے سیاسی معاشی ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی آرہی ہے ۔ پیر کوبیجنگ سے ہانگ کانگ جاتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ فورم کے تحت مواصلاتی نظام،شاہرات کی تعمیرسے ترقی کاراستہ نکلے گا۔ون بیلٹ اینڈون روڈفورم میں خوشحالی اورترقی کاپیغام دیا۔انہوں نے کہا کہ پانامہ اور نیوز لیکس میں ناکامی کے بعد اب آنے والے ویکس ہیں۔ 2018 میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ ملیں گے۔سی پیک میں باقی ممالک پاکستان اور چین کی اجازت سے شامل ہو سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ امن کے حامی ہیں۔افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کےساتھ امن چاہتے ہیں۔خطے کے ممالک کو سمجھنا ہو گا کہ سرحدوں پر امن نہیں ہوگاتو ترقی خواب بن کر رہ جائےگی ۔
 

 

شیئر: