بلدیہ کے تفتیشی دورے، متعدد دکانیں بند
’رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی دکانوں کے تفتیشی دورے بڑھا دیئے گئے ہیں‘ (فوٹو: سبق)
المظیلف میونسپلٹی نے متعدد دکانوں کا تفتیشی دورہ کرکے کئی خلاف ورزیاں پکڑی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تفتیشی دورے کے دوران کھانے پینے کی غیر معیاری اور زائد المیعاد اشیا تلف کردی گئی ہیں۔
المظیلف بلدیہ کے سربراہ عبد الغنی الغامدی نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کے دوران کھانے پینے کی دکانوں کے تفتیشی دورے بڑھا دیئے گئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اشیائے خردو نوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے علاوہ معیار کی بھی نگرانی کی جارہی ہے‘۔
’کھانا پینا فروخت کرنے والی دکانوں پر لازم ہے کہ وہ معیاری اشیا کے علاوہ صفائی اور دیگر ضوابط کا بھی خیال رکھیں‘۔
انہوں نے کہاہے کہ ’سنگین خلاف ورزیوں پر متعدد دکانیں سربمہر کردی گئی ہیں، بعض کو جرمانے کئے گئے جبکہ بعض کو نوٹس دینے پر اکتفا کیا گیا ہے‘۔