Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نواز اور عمران سب کا شو ختم ہوگیا،زرداری

پشاور... سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ صرف نواز شریف ہی نہیں، عمران سمیت سب کا شو ختم ہو گیا ۔ عمران خان ڈرائنگ روم سے باہر نہیں نکل سکتے۔ سیاسی طور پر زندہ رہنے کیلئے عوام کیساتھ تکلیف برداشت کرنا پڑتی ہے۔پشاور میں پیپلز پارٹی کے جر گے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نااہل ہے، اس سے کوئی امید نہ رکھی جائے۔نواز اور عمران دونوں جائیں گے اور عوام کی حکومت آئے گی۔ سابق صدر نے اعلان کیا کہ اس مرتبہ میں، بلاول اور آصفہ سب میدان میں ہوں گے۔ عوام کو حکومت بنا کر دکھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اب جوش سے نہیں ہوش سے پارٹی چلے گی۔پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کو شناخت دی۔ اب فاٹا کو بھی اختیارات دینا چاہتے ہیں۔ 

 

شیئر: