Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

مکہ میں چرس اور کرسٹل رکھنے پر دو افراد گرفتار

ملزمان کوپراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کردیاگیا(فوٹو، ٹوئٹر)
مکہ مکرمہ ریجن میں سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 120 کلو گرام چرس اور 421 ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ  کا کہنا ہے کہ دوسعودی شہری421 ممنوعہ کرسٹل کی نشہ آور گولیاں اور 120 کلو گرام حشیش لے کر سفر کررہے تھے۔ دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
امن عامہ کا کہنا ہے کہ مقامی شہریوں کو نشہ آور اشیا کی ضبطی کے بعد قانونی کارروائی کرکے متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا۔ 

شیئر: