Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ میں 10 لاکھ افطارپیکٹ تقسیم کرنے کا ہدف

فلاحی تنظیم البرکی سرپرستی گورنرمدینہ کررہے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)
مدینہ منورہ کی ’البر‘ فلاحی تنظیم کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 10 لاکھ خوراک کے  پیکٹ تقسیم کیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلاحی انجمن کے سیکریٹری جنرل صالح جبلاوی نے کہا ہے کہ انجمن نے اس حوالے سے ’خیر المدینہ‘ کے نام سے اسپیشل مہم جاری کی ہے اس کی سرپرستی انجمن کے سربراہ گورنرمدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان کررہے ہیں۔ 
جبلاوی نے مزید بتایا کہ مسجد نبوی، مسجد قبا اور مسجد المیقات کے اطراف افطار خیمے لگائے گئے ہیں جہاں روزہ داروں کو گرما گرم تازہ خوراک کے پیکٹ پیش کیے جارہے ہیں۔ 
جبلاوی نے توجہ دلائی کہ ہماری انجمن رمضان کے مہینے میں مدینہ منورہ کے تمام محلوں میں افطار پیکٹ تقسیم کررہی ہے۔ فلاحی انجمن افطار پروگرام کے علاوہ اور بھی کئی اعانتی سکیمیں چلارہی ہے۔  

شیئر: