Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے شیخ محمد بن زاید کو مبارکباد

’شاہ سلمان نے نئے فرامین پر شیخ محمد بن زاید کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو امیری فرمان جاری کرکے نئے عہدوں پر تقرریوں پر مبارکباد دی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہ سلمان نے نئے فرامین پر شیخ محمد بن زاید کو تہنیتی پیغام روانہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ محمد بن زاید نے شیخ منصور بن زاید کو نائب صدر، شیخ ہزاع بن زاید کو ابوظبی کا نائب حکمران، شیخ طحنون بن زاید کو ابوظبی کا نائب حکمران اور شیخ خالد بن محمد بن زاید کو ولی عہد ابو ظبی مقرر کیا ہے۔
شاہ سلمان نے شیخ زاید اور اماراتی حکومت کے لیے کامیابی کی امید ظاہر کرتے ہوئے سعودی عرب اور امارات کے برادرانہ تعلقات کو سراہا ہے۔
دوسری طرف ولی عہد شیخ محمد بن سلمان نے بھی امارات کے حکمران شیخ محمد بن زاید کو نئے عہدوں کے لیے تقرریوں پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شیئر: