Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

تاریخی اور شاندار فتح پر خوش ہوں،مصباح

ڈومینیکا.. پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ تاریخی اور شاندار فتح پر بہت خوش ہوں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس یادگار میچ میں اپنے بیٹے کو مس کیا۔ میرا بیٹا یہاں نہیں آ سکا، اسے مس کر رہا ہوں۔مصباح نے کہا کہ مجھے اور یونس کو جس طرح رخصت کیا گیا وہ بڑا اعزاز ہے۔ تاریخ میں یونس خان کا نام سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر ہر قدم پر سپورٹ کرنے پر اپنی والدہ اور اہلیہ کا مشکور ہوں۔ دنیا میں ہرچیز ختم ہوتی ہے۔کرکٹ کی زندگی کو بہت انجوائے کیا۔

 

شیئر: