Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

ریاض میں ناکارہ گاڑیوں کے مرکز (تشلیح) میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا 

آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کی کارروائی کی جارہی ہے( فوٹو ٹوئٹر: شہری دفاع)
سعودی عرب میں ریاض ریجن کے الحائر تشلیح میں بدھ کو لگنے والی آگ پر شہری دفاع کی ٹیموں نے قابو پالیا۔ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 
واضح رہے کہ مملکت میں تشلیح ناکارہ گاڑیوں کے مرکز کو کہا جاتا ہے۔ 
شہری دفاع نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ الحائر تشلیح میں آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی ٹمیں فوری طور پر پہنچ گئیں‘۔

ریاض کے لبن محلے میں کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جسے بجھا دیا گیا( فوٹو: ٹوئٹر شہری دفاع)

’ناکارہ گاڑیوں کے مرکز میں آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کی کارروائی کی جارہی ہے‘۔ 
علاوہ ازیں ریاض کے لبن محلے میں کھڑی ایک گاڑی میں آگ لگ گئی جسے شہری دفاع کی ٹمیوں نے موقع پر پہنچ کر بجھا دیا۔

شیئر: