Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی: سعودی کابینہ کی مذمت

سعودی عرب نے اتوار کو قرآن جلانے کی واقعے کی سخت مذمت کی تھی (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی کابینہ نے ڈنمارک میں قرآن کے نسخے نذرِآتش کرنے کے عمل کی مذمت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی کابینہ نے رواداری اور احترام اپنانے اور نفرت اور انتہاپسندی کو مسترد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
منگل کو جدہ کے السلام پیلس میں ہونے والے حکومت کے اس اجلاس کی صدارت شاہ سلمان نے کی۔
قبل ازیں اتوار کو مملکت نے ڈنمارک کے ایک انتہاپسند گروپ کی جانب سے قرآن کے نسخے جلانے سے واقعے کی سختی سے مذمت کی تھی۔
یہ واقعہ کوپن ہیگن میں ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے پیش آیا تھا۔
 

شیئر: