Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

80 برس قبل جب طائف میں صرف ایک بیکری تھی

طائف کے شہری اور غیر ملکی آج بھی الدفاع بیکری کا رخ کرتے ہیں (فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے پرفضا مقام طائف کی قدیم ترین بیکری ’الدفاع‘ نے معیاری روٹیاں اور بیکری اشیا فراہم کرکے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں میں منفرد پہچان بنالی ہے۔
رمضان کے دوران طائف کے شہری اورغیر ملکی آج بھی الدفاع بیکری کا رخ کرتے ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کےمطابق الدفاع بیکری کے مالک احمد محمد الحمیدی نے بتایا کہ ’ بیکری کی تاریخ  80 سال سے کہیں زیادہ پرانی ہے۔ اس کاحقیقی نام الدفاع نہیں بلکہ الجیش ہے۔ یہ بیکری میرے والد نے قائم کی تھی‘۔
انہوں نے بتایا کہ’ یہ طائف شہر کی واحد بیکری تھی۔ تمام لوگ روٹی اور بیکری کی اشیا کے لیے یہاں آیا کرتے تھے۔ برسہا برس تک اس کے علاوہ کوئی اور بیکری طائف شہر میں نہیں تھی۔ پورے علاقے میں اس کی شہرت تھی اور اب بھی ہے‘۔ 
احمد محمد الحمیدی کا کہنا ہے کہ ’انہیں اپنی بیکری پر بھی فخر ہے اور وہ بیکری کے کام کو بہترین کاروبار سمجھتے ہیں‘۔ 

شیئر: