Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

طائف میں ریاض اور الخرمہ روڈ  پر حادثات، 14 افراد زخمی

ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے شہر طائف میں اتوار کو ریاض روڈ اور الخرمہ روڈ  پر دو ٹریفک حادثات میں 14 افراد زخمی ہوگئے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت  طائف کے ترجمان ولید الثقفی نے بتایا کہ ’ریاض روڈ پر ٹریفک حادثے میں سات افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے چھ زخمیوں کو ایمبولینسوں اور ایک زخمی کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے کنگ عبدالعزیز سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کیا‘۔
ترجمان نے کہا کہ’ دوسرا ٹریفک حادثہ الخرمہ روڈ پر ہوا اس میں بھی سات افراد زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو الخرمہ ہسپتال میں داخل کرایا ہے‘۔

شیئر: