Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں رمضان میں 32 برس سے مفت روٹی تقسیم کرنے والا پاکستانی

بعض لوگ بھی اس فلاحی کام میں تعاون کرتے ہیں ( فائل فوٹو: عاجل)
سعودی عرب کے حائل شہر میں گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے ایک پاکستانی نانبائی باقاعدگی سے رمضان میں مفت روٹی تقسیم کر رہا ہے۔ 
العربیہ چینل نے پروگرام میں پاکستانی نانبائی سے ملاقات کا خصوصی اہتمام کیا اور اس سے دریافت کیا کہ وہ یہ کام کب سے کر رہا ہے۔ 
پاکستانی نانبائی نے بتایا کہ ’اسے حائل میں رہتے ہوئے 32 برس گزر چکے ہیں۔ زندگی کا بڑا حصہ اس شہرمیں گزارا ہے۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’آج مجھے 32 برس پورے ہو چکے ہیں۔ اس تمام عرصے میں ہررمضان  میں باقاعدگی سے لوگوں کو مفت روٹی دیتا ہوں۔‘ 
پاکستانی نانبائی کا مزید کہنا تھا کہ ’بعض لوگ بھی اس فلاحی کام میں اس کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔ وہ روٹی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق رقم فراہم کرتے ہیں تاکہ اس نیک عمل میں اپنا حصہ شامل کریں۔‘ 

شیئر: