Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مکہ ریجن میں اتوار کو بارش اور ژالہ باری کا امکان

شہری دفاع نے شاہراہوں پر احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں قومی مرکز برائے موسمیات نے کہا ہے کہ’ اتوار 26 مارچ کو مکہ مکرمہ اورقرب وجوار کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش وژالہ باری کا امکان ہے‘۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے نے موسمیات کے قومی مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا کہ ’بارش کا سلسلہ اتوار کی صبح دس بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے‘۔ 
موسمیاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ’ بارش کا سلسلہ مکہ مکرمہ شہراورالجموم کمشنری کے علاوہ اطراف کے علاقوں تک جاری رہے گا جبکہ بعض مقامات پرگردوغبار کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہوسکتی ہے‘۔ 
’بارش کے ساتھ ژالہ باری جبکہ نشیبی مقامات پرسیلابی کیفیت بھی پیدا ہوسکتی ہے‘۔
شہری دفاع نے اس حوالے سے شاہراہوں پرسفرکرنے والوں کو خصوصی احتیاطی تدابیراختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 
دوسری جانب سے مکہ مکرمہ ادارہ تعلیم نے اتوار ممکنہ بارش کی پیش گوئی کے بعد تمام تعلیمی اداروں کوبند کرنے اورآن لائن کلاسوں لینے کی ہدایت کی ہے۔ 

شیئر: