Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ملائیشیا کے وزیر اعظم کی مدینہ منورہ آمد، روضہ رسول پر حاضری

مدینہ منورہ پہنچنے پر نائب گورنر نے ان کا خیر مقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم  جمعے کو مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔ مسجد نبوی میں روضہ رسول کی زیارت کی اور نوافل ادا کیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز ایئرپورٹ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیر مقدم کیا ۔
اس موقع پر مدینہ ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فیصل بن سعود، رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر عہدیادر بھی شریک تھے۔

شیئر: