امارات: رمضان کے دوران پھل اور سبزی کی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا
ابوظبی: رمضان المبارک کے دوران پھل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ امارات کی وزارت تجارت نے دبئی اور ابوظبی کے تاجروں کے ساتھ قیمتیں نہ بڑھانے کا معاہدہ کرلیا ہے۔ الامارات الیوم کے مطابق وزارت تجارت نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو یقین دلایا ہے کہ وزارت نے ابوظبی اور دبئی میں پھلوں اور سبزیوں کے تاجروں کے ساتھ معاہدہ کرلیاہے جس کے مطابق تاجر رمضان المبارک میں قیمتوں میں اضافہ نہیں کریں گے۔وزارت نے کہا ہے کہ 5عرب ممالک سے پھل اور سبزیوں کی بعض قسموں کی درآمد پر پابندی ہے مگر اس کے باوجود قیمتوں میں استحکام رہے گا۔