طائف میں 6 ٹن زائد المیعاد غذائی اشیا تلف
’شہر کی ایک مشہور سپر مارکیٹ کے گودام کا تفتیشی دورہ کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا تفتیشی دورہ کرکے 6 ٹن سے زیادہ زائد المیعاد غذائی اشیا تلف کردی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بلدیہ نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھانے پینے کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کا خصوصی دورہ کیا ہے‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’شہر کی ایک مشہور سپر مارکیٹ کے گودام کا تفتیشی دورہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ٹنوں کے حساب سے زائد المیعاد غذائی اشیا سٹور ہیں‘۔
’گودام میں صحت ضوابط کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر معیاری ماحول میں غذائی اشیا سٹور کی گئی تھیں‘۔
’علاوہ ازیں مختلف چھوٹی بڑی دکانوں کے بھی تفتیشی دورے کرکے متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں‘۔
بلدیہ نے کہا ہے کہ ’زائد المیعاد اشیا ضبط کرنے پر سپر سٹور کے مالک کو طلب کیا گیا ہے جبکہ گودام کو سیل کردیا گیا ہے‘۔