نئی دہلی۔۔۔۔دہلی پولیس نے ایک شخص کے ان الزامات کی تحقیقات کررہی ہے کہ پولیس اہلکاروں کا گروپ اس کے گھر میں داخل ہوگیا پورا کمرہ الٹ پلٹ دیا، ایک اہلکار اس اطلاع پر گھر میں گھسے تھے کہ وہاں گائے کاٹی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔اس نے بتایا کہ عبدالمعین نے شکایت کی تھی کہ 3پولیس اہلکاراس کے گھر میں داخل ہوئی اور پورے کمرے کو چھان مارا مسہری کے نیچے جھانک کردیکھا کہ وہاں گوشت تو نہیں چھپایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں ملا۔ڈی سی پی نے علاقے کے تھانیدار سے کہا کہ وہ جھوٹی اطلاع دینے والے کے خلاف تحقیقات کریں۔