Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا حصہ ہے،نواز شریف

  بیجنگ ... وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ 3 براعظموں افریقہ، ایشیا اور یورپ کو ملائے گا۔اس سے دنیا کے65ممالک استفادہ کر سکتے ہیں۔ یہ منصوبہ شاہراہ ریشم جیسے منصوبے کی یاد تازہ کرتا ہے۔چین میں بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ علاقائی روابطہ کیلئے چینی قیادت کے  ویژن کے معترف ہیں۔ اس میگا پراجیکٹ کے تحت منصوبے نہ صرف غربت کے خاتمہ کا باعث بنیں گے بلکہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے میں بھی مدد ملے گی۔ ہمیں آپس کے تنازعات کو جنم دینے کے بجائے تعاون کو فروغ دینا چاہیئے ۔یہ فورم رکن ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین موقع ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سی پیک کے لئے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے تیزی سے مکمل ہورہے ہیں۔ سی پیک ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا سب سے اہم حصہ ہے۔ یہ منصوبہ سرحدوں کا پابند نہیں۔ اس سے خطے کے تمام ممالک مستفید ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 65 فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ ان منصوبوں کی مدد سے نوجوان نسل کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔ علاقائی روابط کے لئے ویژن 2025 پرعمل پیرا ہیں۔

شیئر: