Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کرنے کا منصوبہ

لگژری ٹرین متعارف کرانے کا مقصد سیاحت کا فروغ ہے( فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ریلوے  کمپنی ’سار‘ نے اٹلی کے ایک گروپ کے ساتھ  مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس کے تحت مشرق وسطی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ لگژری ٹورسٹ ٹرین سروس شروع کی جائے گی۔
مفاہمتی یادداشت کے تحت ’سار‘لگژری ٹرین آپریٹ کرے گی، ریلوے لائن بچھائے گی اور دوران سفر کھانے پینے کی تمام سہولتوں اور فیول کا انتظام کرے گی۔
اٹلی کی کمپنی لگژری ٹرین کی بوگیاں تیار کرے گی، پراجیکٹ کی مارکیٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی سسٹم کی فراہمی اور بکنگ کی سہولت کی بھی ذمہ دار ہوگی۔
علاوہ ازیں لگژری  ٹورسٹ ٹرین کے روٹ کی نشاندہی بھی اطالوی کمپنی کے ذمے ہوگی۔
سعودی عرب میں لگژری ٹرین متعارف کرانے کا مقصد سیاحت کا فروغ اور سعودی شہریوں اور سیاجوں کو زیادہ سے زیادہ پرکشش سیاحتی مقامات دریافت کرنے کے مواقع مہیا کرنا ہے۔

شیئر: