Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کی برطانوی وزیر مملکت لارڈ طارق محمود سے ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے( فوٹو: ایس پی اے)
شاہ سلمان مرِکز برائے امداد وانسانی خدمات کے سربراہ ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے لندن میں برطانوی وزیر مملکت برائے امور مشرق وسطی، شمالی افریقہ اور جنوبی ایشیا لارڈ طارق محمود احمد سے ملاقات کی ہے۔
اس موقع پر سعودی ترقیاتی فنڈ کے ایگزیکٹیو چیئرمین سلطان المرشد بھی موجود تھے۔
سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے لارڈ طارق محمود سے جو برطانوی وزیراعظم کے ترجمان بھی ہیں سے دنیا بھر میں انسانی خدمات کے فروغ کے لیے سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
ضرورت مند ملکوں میں انسانیت نواز پروگرام کے حوالے سے برطانیہ اور سعودی عرب کے درمیان شراکت کی کارروائی مکمل کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی ہے۔
لارڈ طارق احمد نے مملکت اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹجک مکالمے کے مفید نتائج اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور انسانی فلاح وبہبود مسائل کے حل کے سلسلے میں ہونے والے مکا لمے کو سراہا۔

شیئر: