مکہ مکرمہ ..... جبل النور کی چوٹی سے ایک نعش گلی سڑی حالت میں پائی گئی۔ مکہ مکرمہ شہری دفاع کی امدادی ٹیم نے وادی جلیل کی جانب سے مذکورہ نعش اتاری۔ الششہ کے کنگ فیصل اسپتال کے سرد خانے میں محفوظ کردی گئی۔پوسٹ مارٹم کے ذریعے متوفی کی شناخت اور موت کا سبب دریافت کیا جائیگا۔ المعابدہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار قانونی کارروائی کررہے ہیں۔