Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
بدھ ، 16 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   16, 2025
تازہ ترین

پلمبرنگ کے سامان میں نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط

ادارہ انسداد منشیات نے پلمبرنگ کے سامان میں چھپائی جانے والی نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام کردی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’سامان کی کھیپ سے 46 لاکھ 93 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ کھیپ جدہ اسلامی بندر گاہ کے ذریعہ ملک میں داخل کرنے  کی کوشش کی جارہی تھی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’پلمبرنگ کے سامان کی کھیپ وصول کرنےو الے شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔
’وہ اردن سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی ہے جس کے ساتھ تفتیش جاری ہے‘۔

شیئر: