جدہ....وزارت تجارت و سرمایہ کاری نے رعایتی نرخ کہہ کر مہنگے داموں سامان فروخت کرنے والے تجارتی مراکز کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ 4873خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ تحفظ صارفین ادارے کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر فہد الھذیلی نے المدینہ اخبار کو بتایا کہ تجارتی اداروں نے 36643 اجازت نامے سیل پروگرام کیلئے حاصل کئے تھے۔ اطمینان دلایا گیا تھا کہ تجارتی مراکز سستے داموں اشیاءفروخت کرینگے لیکن چھاپہ مارنے پر پتہ چلا کہ صارفین کی آنکھوں میں دھول جھونک کر رعایت کے نام پر انہیںبے وقوف بنایا جارہا ہے۔ سیل موسم کا فائدہ اٹھا کر بعض تجارتی مراکز نے اجازت نامہ لئے بغیر ہی سیل کا اعلان کررکھا تھا۔ انکے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔