Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

 مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو آگاہی خدمات کی فراہمی جاری

مسجد الحرام میں نمازیوں کےلیے 25 ہزار قالین بچھائے گئے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں حرمین شریفین انتطامیہ مسجد الحرام میں عمرہ زائرین کو آگاہی خدمات کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انتظامیہ نے مسجد الحرام میں زائرین میں 20 ہزار سے زیادہ زمزم کی بوتلیں تقسیم کی ہیں۔ 
26 ہزار 500 کو ڈیجیٹل آگاہی اور90 ہزار زائرین کو فیلڈ آگاہی فراہم کی گئی ہے۔

26 ہزار 500  زائرین کو ڈیجیٹل  اور 90 ہزار کو فیلڈ آگاہی فراہم کی گئی ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

انتظامیہ کی طرف سے دو ہزار 96 زائرین کو طواف کی سہولت دی گئی۔ 480  بچوں کو کڑے مہیا کیے گئے۔
ایک ہزار40 زائرین کو سماجی وانسانی خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ مسجد الحرام میں نمازیوں کےلیے 25 ہزار قالین بچھائے گئے۔

شیئر: