Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

فیشن کیلئے کیکڑوں کا استعمال

لندن..... فیشن کی دنیا عجیب ہے۔ ہر چیزخواہ وہ خوبصورت ہو یا بدصورت نئی شکل و صورت دیکھ کر پرکشش اور دیدہ زیب بنادیتی ہے۔ اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق فیشن میں اب کیکڑے بھی استعمال ہورہے ہیں جنہیں مختلف انداز اور مختلف چیزوں میں بہت بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔ ملبوسات کی زینت بننے کے بعد یہ کیکڑے جو بالعموم چھوٹے ہوتے ہیں اپنے جسم کو ادھر ادھر حرکت دیتے رہتے ہیں او ریہ حرکت ماحولیات سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔ یہی چیز ملبوسات کا حسن بڑھاتی ہے او ر انہیں برانڈ کی حیثیت دینے میں اہم کرداراد ا کرتی ہے۔ اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ کیلیفورنیا کے ساحل پر ہونے والا یہ تجربہ کس حد تک فیشن زدگان کی نظر میں آیاہے۔ایک تشویش کی بات تو یہ ہے کہ اگر یہ کیکڑے حرکت کرتے ہیں تو تحفظ حیوانات کے ادارے اسے برداشت نہیں کرینگے اور اسکے خلاف یقینی طور پر آواز اٹھائیں گے۔

شیئر: