Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے دی

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں عام انتخابات کے لی 28 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ’کے پی میں الیکشن کے لیے 28 مئی کی تاریخ دے دی ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ ’صدر مملکت کو کہا کہ آپ نے بہت جلدی تاریخ دے دی۔ صدر، الیکشن کمیشن اور میں اکٹھے بیٹھ کر تاریخ کا اعلان کرتے۔‘
گورنر کے پی حاجی غلام علی نے کہا کہ ’دعا گو ہیں کہ کے میں الیکشن خیریت سے ہو جائیں۔ امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو مشکلات ہوں گی۔ گذشتہ روز بھی ٹانک میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔‘
بدھ کو سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے تین دو کے تناسب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا تھا۔

شیئر: