Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چرانے والا گروہ گرفتار

  جدہ ..... ریجنل پولیس ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے کہا ہے کہ پولیس نے زیر تعمیر عمارتوں سے سامان چرا نے والے 3 افراد کو گرفتا رکر لیا ۔ ملزمان عرب ملک سے تعلق رکھتے ہیں جن سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ کرنل القرشی نے اردونیوز کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بعض علاقوں میں زیر تعمیر عمارتوں میں موجود سامان چوری ہو رہا ہے ۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کےلئے منظم طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں گرفتار کر لیا ۔ ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے متعدد زیر تعمیر عمارتوں سے مختلف نوعیت کا سامان چراکرانہیں مارکیٹ میں فروخت کر دیا ۔ ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ 

شیئر: