ایک حرف اور دو نمبر والے منفرد پلیٹس کی نیلامی آج سے شروع
’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی کل منگل 14 مارچ تک جاری رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ آج اتوار کو گاڑیوں کی نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’نیلامی ابشر پورٹل کے ذریعہ آن لائن ہوگی‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’آج سے شروع ہونے والی نیلامی انتہائی منفرد ہے کہ اس میں ایک حرف اور دو نمبر اور دو نمبر وں کے ساتھ ایک حرف کے نمایاں نمبر پیلیٹ پیش ہوں گے‘۔
’نیلامی میں سعودی شہریوں سمیت مقیم غیرملکی بھی حصہ لے سکتے ہیں اور اپنی پسند کی نمبر پلیٹ خرید سکتے ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمایاں نمبر پلیٹ کی نیلامی میں شرکت کرنے کے لیے ابشر اکاؤنٹ کا ہونا ضروری ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’نمایاں نمبر پلیٹس کی نیلامی کل منگل 14 مارچ تک جاری رہے گی‘۔