Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مجھے خریدنے کی کوشش کی گئی،چوہدری نثار

اسلام آباد...وزیر داخلہ چوہدری نثارنے کہا ہے کہ مجھے خریدنے کی کوشش اور بڑے عہدے دینے کی پیشکش کی گئی۔ پارٹی قیادت کے سامنے بھی سچی بات کرتا ہوں۔ کچھ لوگوں نے ملک میں ہیجان انگیزی اور افراتفری کی سیاست کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔ اس قسم کی سیاست اور بلاجواز محاذ آرائی جمہوریت کے لئے زہر قاتل ہے۔ یہ طرز عمل ملک کی ترقی میں بہت بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے منتخب پارلیمان ، اعلی عدالتوں اور عوام کی عدالت میں ہوتے ہیں، گلیوں اور چوراہوں پر نہیں۔انہوںنے کہا کہ جمہوریت اور ترقی سے قومیں آگے بڑھتی ہیں ۔ ترقی دھرنوں سے نہیں سی پیک اور موٹر وے سے آئی گی ۔ہفتے کو اپنے حلقے میں اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست کی آڑ میں بلند وبانگ دعووں ، کھوکھلے نعروں اور عوام الناس کو گمراہ کرنے کی روش اختیار کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔ 2018 میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے والے عوام کو گمراہ کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کریں گے۔ ایسے عناصر کو اپنی عوامی خدمت اور کارکردگی کے بل بوتے پر بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مخالفین کے پاس پارٹیاں بدلنے اور جھوٹے اور پرفریب وعدوں کے سواکوئی ایجنڈا نہیں۔
 

 

شیئر: