Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، نئے چیئرمین نیب کون، ولیمے کے بجائے راشن تقسیم، پاکستان کی گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے اپنے حالیہ جلسوں میں سابق ججوں اور فوجی افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا (فائل فوٹو: مریم نواز، فیس بک)
توشہ خانہ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کا بطور چیئرمین نیب کا تقرر، فائز عیسیٰ نے اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے اور ذرائع آمدن ظاہر کر دیے اور کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب لازمی قرار گزشتہ ہفتے پاکستان کی نمایاں خبریں رہیں۔
شرحِ سود بلند ترین سطح پر، بلاول بھٹو کا بیان کہ ’سیلاب متاثرین سے وعدے پورے نہ کیے تو وزارتیں رکھنا مشکل ہو جائے گا‘ اور مریم نواز کا بیان کہ ’پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر الیکشن ہوگا‘ نمایاں خبروں میں شامل رہیں۔

توشہ خانہ، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل، 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اُنہیں 13 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
خبر کی تفصیل جانیں

نئے چیئرمین نیب کا تقرر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کون ہیں؟

حکومت نے آفتاب سلطان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) تعینات کر دیا ہے۔
آفتاب سلطان نے 21 فروری کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور ان کی جگہ ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ قائم مقام چیئرمین کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے۔
خبر کی تفصیل جانیں

فائز عیسیٰ نے اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے اور ذرائع آمدن ظاہر کر دیے

عدالت عظمیٰ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رضاکارانہ طور پر اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں۔
سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کی گئی دستاویزات کے مطابق قاضی فائز عیسیٰ کے بینک اکاؤنٹ میں چار کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 856 روپے ہیں جبکہ فارن کرنسی بینک کاؤنٹ میں 41 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر رقم موجود ہے۔
خبر کی تفصیل جانیں

کشمیر کے تعلیمی اداروں میں طلبا اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب لازمی قرار

پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں حکومت نے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے حجاب پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ’مشاہدے میں آیا ہے کہ جن ادارہ جات میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو حجاب کی پابندی نہیں کروائی جاتی۔‘
ہدایت نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’بمطابق جاری شدہ ہدایات جن ادارہ جات میں مخلوط نظام تعلیم رائج ہے ان میں طالبات اور معلمات کو سختی سے حجاب پہننے کا پابندی کیا جائے۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

شرحِ سود بلند ترین سطح پر، ’ہر قرض دار کو اضافی رقم ادا کرنا ہو گی

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کی رہائشی سارہ کینتھ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر میں ضروریات زندگی کی اشیا کو محدود کیا ہی تھا کہ ایک نیا طوفان سامنے آ گیا۔
 انہوں نے کہا کہ ’چار برس قبل لیا گیا قرض ادا کرنا اب مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

لسانی تنظیموں کے درمیان جھگڑا، قائداعظم یونیورسٹی سے 79 طلبہ بے دخل

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں طلبا کے درمیان تصادم کے معاملے پر انتظامیہ نے 79 طلبا کو جامعہ سے نکال دیا ہے اور ان کی ڈگریاں منسوخ کر دی ہیں۔  
گزشتہ ہفتے قائداعظم یونیورسٹی میں پشتون اور بلوچ کونسلز میں تصادم کے بعد جامعہ کوتاحکم ثانی بند کر دیا گیا تھا۔ جس کے بعد اب انتظامیہ نے تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے میں ملوث 79 طلبا کو یونیورسٹی سے نکالتے ہوئے ان کی ڈگریاں بھی منسوخ کر دی ہیں۔ 
خبر کی تفصیل جانیں

غلط فیصلے ہر ایک کرتا ہے مجھ سے بھی ہوئے ہوں گے: ثاقب نثار

پاکستان کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ زندگی میں ہر ایک سے غلط فیصلے ہوتے ہیں، اُن سے بھی غلط فیصلے ہوئے ہوں گے۔
پیر کو ٹیلی فون پر اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف جسٹس نے کہا کہ وہ اپنی زندگی کے مختلف واقعات اور فیصلوں کے بارے میں کتاب لکھ رہے ہیں  جو اُن کے دنیا سے گزر جانے کے بعد اُن کے بیٹے شائع کریں گے۔
خبر کی تفصیل جانیں

لکی مروت میں ولیمے کے بجائے راشن تقسیم، ’کھانا ضائع کرنے سے بہتر تھا

بارات کے بعد ولیمہ نہ دیا جائے تو نہ صرف رشتے دار ناراض ہو جاتے ہیں بلکہ لوگ شادی ہی تصور نہیں کرتے مگر خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے ایک خاندان نے اپنے بچوں کی شادی کے کھانوں پر لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے ایسا اقدام کیا کہ سب تعریف کرنے پرمجبور ہوئے۔
تحصیل سرائے نورنگ میں پانچ فروری کو دو بھائیوں وقاص خان اور شمعون خان کی شادی ہوئی مگر گاؤں کے بڑے خاندان میں یہ تقریب انتہائی سادگی سے منائی گئی۔
خبر کی تفصیل جانیں

پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر الیکشن ہو گا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کا کوئی کردار رہ تو نہیں گیا جس نے خود سے نہ کہا ہو کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
منگل کو شیخوپورہ میں مسلم لیگ ن کے ورکرز کنوشن سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’کل سازش کا اہم کردار، ڈیم والا بابا رحمتے، اپنے منہ سے بول اٹھا۔‘
پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ ’پہلے ترازو کے دونوں پلڑے برابر ہوں گے پھر الیکشن ہوگا۔‘
خبر کی تفصیل جانیں

 

شیئر: