Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

آرمی چیف جنرل باجوہ کا دورہ کنٹرول لائن

راولپنڈی ... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کو لائن آف کنٹرول پر نکیال سیکٹر کا دورہ کیا۔ کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا بھی ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے جوانوں سے ملاقات کی اور آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فائرنگ کا موثر جواب دینے اور جوانوں کے بلند جذبے کو سراہا۔ آرمی چیف بنوں میں آپریشن کے دوران شہید ہونے والے لیفٹیننٹ خاور کے گھر بھی گئے۔

 

شیئر: