مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں جمعہ کے روزتیزی
ایک کلوگرام سونے کی قیمت 2 لاکھ22 ہزارریال سے زائد رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافے کا رجحان پایا گیا۔ جمعہ کے روز 21 قیراط والے ایک گرام سونے کی قیمت 192.95 ریال رہی جبکہ جمعرات کی شب 191.26 ریال تھی۔
عاجل نیوز کے مطابق مملکت کی گولڈ مارکیٹ میں سب سے زیادہ طلب 21 قیراط کی رہتی ہے۔ جمعہ کوہونے والے اضافہ کے بعد 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 220.51 ریال رہی ۔
مقامی سونے کی مارکیٹ میں 22 قیراط ایک گرام سونا 202.14 ریال میں جبکہ 18 قیراط کی قیمت 165.39 ریال رہی۔ 8 گرام والی 21 قیراط کی سونے کی گنی 1852.32 ریال جبکہ اسی وزن کی 22 قیراط کی گنی 1940.53 ریال اور24 قیراط کی قیمت 2116.94 ریال رہی۔
پانچ گرام والے سونے کے بسکٹ 1146.68 ریال جبکہ 10 گرام کی قیمت 2266.89 ریال اور20 گرام کے بسکٹ 4502.91 ریال میں فروخت کیا گیا۔
گولڈ مارکیٹ میں ایک کلوسونے کے بسکٹ کی قیمت 2 لاکھ 22 ہزار 58 ریال جبکہ 100 گرام کی قیمت 22 ہزار 316 ریال اور50 گرام کے بسکٹ کی قیمت 11 ہزار 180 ریال متعین کی گئی۔