راولپنڈی .. کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے3 افراد زخمی ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہندوستانی فوج نے ہفتے کی صبح پھر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کریلا، سبزکوٹ اور کھوئی رٹہ کے علاقوں میں آبادی کو نشانہ بنایا۔فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوئے۔ 2 خواتین شامل ہیں۔ زخمیوں کی شناخت محمد یونس، ریحانہ کوثراورثمینہ کوثرکے نام سے ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاک فوج نے فائرنگ کا بھرپور جواب دیا ۔ ایل او سی پر کوٹھٹرہ، ٹنڈراور خنجر میں بھی فائرنگ کی گئی۔صبح شروع ہونے والی فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔