بیجنگ...وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ون بیلٹ ون رو ڈ منصوبے کے فروغ کےلئے چین کے ساتھ کھڑا ہے۔ سی پیک اس منصوبے کا اہم ترین جز ہے۔چین نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی ہے جو بات چیت سے مسئلہ کاحل چاہتا ہے۔ بیجنگ میں نوازشریف نے چینی صدرشی جن پنگ سے ملاقات کی۔وفاقی وزرا اورچاروں وزرائے علیٰ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ چین ہمارا اسٹرٹیجک پارٹنر ہے۔سی پیک میں 56 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔اس کے مثبت اثرات نظر آئیں گے۔ چینی صدر نے کہا کہ دونوں ممالک سی پیک سمیت دیگر علاقائی منصوبوں کی مدد سے اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرسکتے ہیں۔اس سے قبل نوازشریف نے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات کی ۔نوازشریف نے کہا کہ اقتصادی راہداری کے لئے ہم سب ایک ہیں۔ پاکستان سی پیک کی تکمیل کے لئے پ±رعزم ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پردستخط بھی کئے گئے۔ اس میں سلک روڈ کے تحت دو طرفہ تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت، مرکزی ریلوے ٹریک ایم ایل ون کی بہتری کا معاہدہ، حویلیاں میں خشک بندرگاہ کی تعمیر کے لئے مفاہمت کی یادداشت، گوادر بندرگاہ، ایسٹ بے ایکسپریس وے کے لئے 3ارب 40 کروڑ روپے کی مالی و تکنیکی معاونت شامل ہے۔