Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ایک لاکھ تنخواہ پانے والے کے وکیل کی فیس 5لاکھ

لکھنو.... ایک ادارے کے چیف انجینیئر ارون مشرا اپنے مقدمے کیلئے وکیلوں کو ایک دن کی فیس 20لاکھ تک ادا کرتے ہیں۔ انہیں سی بی آئی نے 2011ءمیں گرفتارکیاتھا۔ ان پر پنجاب نیشنل بینک دہرا دون میں 65جعلی بینک اکاﺅنٹ رکھنے کا الزام تھا جہاں وہ کالا دھن چھپایا کرتے تھے۔ بڑے بڑے وکلاءایک نچلے درجے کے بیورو کریٹ کے دفاع کیلئے اب تک عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ او رالہ آباد ہائیکورٹ یں زیر سماعت ہیں۔ یہ سارے وکلاءگزشتہ 3برس سے مشرا کے دفاع کیلئے پیش ہورہے ہیں۔ مشرا ان دنوں یوپی انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیف انجینیئر ہیں۔ انکی ماہانہ تنخواہ صرف ایک لاکھ روپے ہے۔ وکلا کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ 5 سے 20لاکھ روپے روزانہ دیتا ہے۔ مشرا سے اس حوالے سے کئی بار وضاحت کیلئے رابطہ کیا گیا ۔ ان کے نائب قاصد نے دفتر میں فون اٹھایا ۔ اسکا کہناتھاکہ یہ معلوم نہیں کہ صاحب کب آئیں گے۔ کورٹ کے ریکارڈ کے مطابق وہ اور اسکے خاندان کے لکھنو کے گومتی نگر کے پوش علاقے میں 2بنگلے، دہرا دون میں 5املاک اور بارہ بنکی میں 100ایکڑ اراضی ہے۔

شیئر: