Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا

پرمٹ میں عمرے کی تاریخ، وقت متعین ہوتا ہے (فائل فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزرت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ’رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے نسک ایپ کے ذریعے پرمٹ جاری کرائیں‘۔
عاجل ویب کے مطابق سعودی وزارت نے ٹوئٹر پر اکاونٹ پر بیان میں کہا کہ’ رمضان میں عمرے کے لیے پرمٹ کا اجرا شروع کردیا گیا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ ’جو لوگ رمضان میں عمرہ کرنا چاہتے ہیں وہ فوری طور پر نسک ایپ کے ذریعے بکنگ کرالیں‘۔
وزارت اس سے قبل اعلان کرچکی ہے کہ اعتمرنا ایپ منسوخ کردی گئی ہے اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے کی جا رہی ہے۔ 
عمرہ خدمات کو بہتر بنانے کے لیے نسک ایپ جاری کی گئی ہے اس کے ذریعےعمرہ پرمٹ حاصل کیا جاسکتا ہے جس میں عمرے کی تاریخ، وقت متعین ہوتا ہے۔

شیئر: