Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

موریطانیہ کے صدر کی مدینہ آمد، روضہ رسول پر حاضری

نائب گورنرشہزادہ  سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
جمہوریہ موریطانیہ کے صدر محمد ولد الشیخ الغزونی پیر کی رات مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
 انہوں نے مسجد نبوی میں روضہ رسول پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
قبل ازیں مدینہ منورہ پہنچنے پر نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد الفیصل نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر ریجن کے کمانڈر میجر جنرل فہد بن سعود الجھنی، پولیس کے ڈائریکٹرجنرل عبدالرحمن بن عبداللہ المشحن اور رائل پروٹوکول آفس کے ڈائریکٹر ابراہیم بن عبداللہ بری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: