لندن ....برطانیہ میں نئی کاروں کی خریداری کا شوق جنون کی حد تک پہنچ گیا ہے اور مارچ میں صرف ایک دن میں لوگوں نے نئی کار خریدنے کیلئے 107ملین پونڈ سے زیادہ کا قرضہ بینکوں سے حاصل کیا۔ 24گھنٹے قبل ہی بینک آف انگلینڈ نے خبردار کیا تھا کہ فیملی بجٹ دباﺅ کا شکار ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک مہینے میں نئی کاروں کی خریداری کیلئے 5بلین پونڈ سے زیادہ کا قرضہ دیا گیا۔ صارفین کی بہبود کے ا دارے نے خبردار کیا ہے کہ قرضے سے گاڑیاں خریدنا مہنگی پڑیں گی کیونکہ اس میں ایسے چارجز بھی شامل ہوتے ہیں جنکا پہلے سے ذکر نہیں ہوتا۔ فنانس اور لیزنگ ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ سال مار چ میں گاڑیوں کی خریداری میں 13فیصد اضافہ ہوا ہے کیونکہ یکم اپریل سے گاڑیوں کی ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ہونے والا تھا اسلئے لوگوں نے جلد سے جلد گاڑیاں خریدیں۔