جمرات پل کے قریب دکانیں کرائے پر دستیاب
’دکانیں کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 مارچ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی نے منی میں جمرات پل کے قریب متعدد دکانیں کرائے پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کدانہ نے کہا ہے کہ ’جمرات پل کے مغربی صحن پر حج سیزن کے لیے دکانیں کرائے پر دستیاب ہیں‘۔
کدانہ نے کہا ہے کہ ’پیش کی جانے والی دکانیں کرائے پر حاصل کرنے کے لیے دستاویزات جمع کرانے کی آخری تاریخ 9 مارچ ہے‘۔
’دیگر تفصیلات جاننے کے لیے سرمایہ کار اور تاجر حضرات کدانہ کے آفس یا پورٹل پر رابطہ کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ کدانہ ڈویلپمنٹ کمپنی مکہ رائل کمیشن کے تحت کام کرتی ہے اورجو مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں معیاری خدمات فراہم کرتی ہے‘۔