Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سعودی ولی عہد سے موزمبیق کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کا جائزہ

 مشترکہ تعاون اور انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے سنیچر کو ریاض میں جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی کا خیر مقدم کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسیی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور موزمبیق کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
 مشترکہ تعاون کے امکانات، انہیں فروغ دینے کے طریقوں اور مشترکہ تشویش کے ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر سعودی عرب اور موزمبیق کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

شیئر: