Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی کی کمپنی نے مس یونیورس پاکستان کی میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے

2022 مس یونیورس کا مقابلہ مس یو ایس اے آر بونی گیبریل نے جیتا تھا (فوٹو: انڈیا ٹی وی)
مس یونیورس بحرین کی مالک دبئی کی کمپنی یوگن گروپ رواں ہفتے مس یونیورس پاکستان کی میزبانی کرنے کے لیے فرنچائز کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق یہ کمپنی پہلی مرتبہ مس یونیورس کے اگلے مقابلے میں اپنا نمائندہ بھیجے گی۔
یوگن گروپ کے مالک جوش یوگن نے کہا کہ ’ہم اسے حاصل کر لیا۔ میں مس یونیورس آرگنائزیشن کا شکرگزار ہوں۔ نوجوان خواتین کے لیے خوشی حاصل کرنے کی راہ ہموار کرنا یوگن گروپ کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے تاکہ وہ اپنے خواب اور مقاصد پورے کر سکیں۔‘
2023 کا مس یونیورس مقابلہ ایل سلواڈور میں ہو گا۔ اس سے قبل 2022 مس یونیورس کا مقابلہ مس یو ایس اے آر بونی گیبریل نے جیتا تھا۔

شیئر: