Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جمہوریہ موزمبیق کے صدر سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے

ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے خیر مقدم کیا(فوٹو: ایس پی اے)
جمہوریہ موزمبیق کے صدر فلپ نیوسی جمعے کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سعودی وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصبی، ریاض ریجن پولیس کے ڈائریکٹر میجر جنرل فہد بن زید المطریری اورموزمبیق میں سعودی سفیر اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

شیئر: