Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

بڑی مقدار میں نشہ آورگولیوں کی سپلائی ناکام ، ملزم گرفتار

منشیات وصول کرنے کےلیے آنے والا شامی غیرقانونی طورپرمملکت میں داخل ہواتھا(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ انسداد منشیات کی ٹیم نے ریاض میں سپلائی کی جانے والے نشہ آورگولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلی۔ منشیات کو انتہائی مہارت سے بجلی کے کیبلزکے اندر چھپایاگیاتھا۔
عاجل نیوز کے مطابق محکمہ انسداد منشیات کے ترجمان میجرمحمد النجیدی نے بتایا کہ محکمہ کی ٹیم نے انتہائی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے نشہ آورگولیوں کی بڑی سپلائی کی کوشش ناکام بنا دی۔
نشہ آورگولیاں جعلی الیکٹریکل کیبلز کے رولرز میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ ضبط کی جانے والی نشہ آورگولیوں کی مقدار 50 لاکھ کے قریب تھی۔
میجرالنجیدی کا مزید کہنا تھا کہ نشہ آورگولیوں کی گھیپ وصول کرنے کےلیے آنے والے شامی باشندے کو گرفتارکرلیاگیاہے۔ ملزم غیرقانونی طریقہ سے مملکت میں آیا تھا۔
ملزم کو گرفتار کرکے اسے متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیاہے جہاں اس سے مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ دائرکیا جائے گا۔

شیئر: