اسلام آباد.... جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے جیسے بزدلانہ واقعات سے ہمارے حوصلے نہیں توڑے جاسکتے۔ہر حال میں پاکستان اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔اسلام آباد میں میڈیا اور نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتوار کو پورے ملک میں مستونگ وا قعہ کے خلاف یوم احتجاج منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ا س طرح کے واقعات ہمارے امن کے مشن کو متاثر نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے منہ خون لگ چکا ہے۔ دشمن جے یو آئی کو اپنے راستے کی بڑی رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ دہشت گردی کے باجود آگے بڑھتے جائیں گے ۔جے یو آئی پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔د ہشت گردوں کو شکست ہوگی، قوم کو فتح حاصل ہوگی۔