سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے بدھ کو ریاض میں برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات کا جائزہ،عسکری اور دفاعی شعبے میں دوطرفہ تعاون اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے باہمی امور، علاقائی اور بین الاقوامی حالات اور مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
سمو #وزير_الدفاع يلتقي وزير الدفاع البريطاني ويوقعان إعلان نوايا بشأن مشاركة المملكة في برنامج القدرات الجوية المستقبلية.https://t.co/FWBoUgKqAl#واس_عام pic.twitter.com/J8mk45fUuB
— واس العام (@SPAregions) March 1, 2023